17

پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گی، اسد عباس

  • News cod : 5028
  • 07 دسامبر 2020 - 16:14
پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گی، اسد عباس
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث ہے۔صرف حکومتی اقدامات سے کسی بھی آفت ناگہانی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے عوام کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث ہے۔صرف حکومتی اقدامات سے کسی بھی آفت ناگہانی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے عوام کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوس عوام کی جانیں داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا عوام سے کی گئی خیانتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف واویلا کر رہی ہے۔ قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کا کوئی حربہ اب کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گی۔حکومت مخالف جماعتوں کے مسلسل اجتماعات اس حقیقت کا عکاس ہیں کہ انہیں عوام کی صحت اور جان و مال کی کوئی فکر نہیں۔ان کا مقصد عوام کو ڈھال بنا کر اپنے ان اثاثوں کو بچانا ہے جو عوام کا پیسہ لوٹ کر بنائے گئے ہیں۔پی ڈی ایم کو آزادانہ جلسے اور جلوسوں کی اجازت دے کر حکومت نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو بھی دانشمندی دکھاتے ہوئے عوام کو صحت سے متعلقہ درپیش مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہئیے تھی لیکن ان کے اقدامات سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کے مقاصد عوامی نہیں بلکہ ذاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے مفاد پرستوں اور موقعہ شناسوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5028