وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف سے اصفہان مدرسہ علميہ نجفيہ میں آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی قدس سرہ کی بلندی درجات کی خاطر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلہ میں نماز مغربین کے بعد اجتماعی قرآن خوانی کی گئی اور اس کے بعد مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد تقی خان توحیدی صاحب ( نائب مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفھان ) نے قبلہ آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی قدس سرہ کی علمی و تبلیغی خدمات بیان کیں، ان کی علمی میراث کو آگے پہنچانے پر زور دیا، مجلس عزا کے اختتام پر قبلہ آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی قدس کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔
آخر میں دسترخوان حسینی کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔












