5

قطیف میں شہید نمر کی مسجد منہدم، امام جماعت گرفتار

  • News cod : 5056
  • 07 دسامبر 2020 - 21:05
قطیف میں شہید نمر کی مسجد منہدم، امام جماعت گرفتار
حوزہ ٹائمز|سعود عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں واقع مسجد امام حسین (ع) جہاں پر شہید آیت اللہ نمر نماز پڑھاتے اور خطبہ دیتے تھے کو ترقیاتی منصوبوں کے بہانے منہدم کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی مسجد کے امام جماعت اور معروف شیعہ عالم دین سید هاشم الشخص کو بھی آل سعود نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں واقع مسجد امام حسین (ع) جہاں پر شہید آیت اللہ نمر نماز پڑھاتے اور خطبہ دیتے تھے کو ترقیاتی منصوبوں کے بہانے منہدم کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی مسجد کے امام جماعت اور معروف شیعہ عالم دین سید هاشم الشخص کو بھی آل سعود نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عادل آل سعید نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسی کسی بھی چیز کو ختم کرنا ہے جس سے معروف شیعہ عالم دین شہید آیت اللہ نمر کی یاد دلائے۔

تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی حکمران کچھ بھی کریں، شیخ النمر کی یاد دلوں میں زندہ رہے گی۔

یاد رہے 2 جنوری، 2016 کو سعودی عرب نے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمرکو پھانسی دے کر شہید کیا تھا۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5056

آپکی رائے