6

آئی ایس او پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں تیز کر دیں

  • News cod : 50794
  • 29 سپتامبر 2023 - 17:59
آئی ایس او پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں تیز کر دیں
کنونشن کی تقریبات کا آغاز تنظیم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری اور سکاوٹس سلامی سے ہوتا ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ طلبہ کی ملک گیر تنظیم امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے سالانہ 52ویں کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سالانہ مرکزی کنونشن 13، 14 اور 15 اکتوبر کو جامعہ المصطفیٰ پاک عرب سوسائٹی لاہور میں منعقد ہوگا۔ امسال کنونشن کو “مرکزی قرآن و اہلبیتؑ کنونشن” کا نام دیا گیا ہے۔ مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے تنظیم کے ارکان مجلس عمومی شرکت کرتے ہیں جبکہ اس کنونشن میں ہر سال نئے میر کاررواں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

کنونشن کی تقریبات کا آغاز تنظیم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری اور سکاوٹس سلامی سے ہوتا ہے۔ جس میں امامیہ سکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرتا ہے۔ اس کے بعد کنونشن کے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو جاتا ہے۔ کنونشن کے تیسرے اور آخری روز مرکزی صدر کے انتخاب کے بعد ریلی نکالی جاتی ہے جس میں آئندہ برس کے حوالے سے نئے میر کاررواں اپنی پالیسی دیتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50794