10

یوگنڈا میں عید میلاد کا پرشکوہ جشن، آیت اللہ رمضانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا!

  • News cod : 51023
  • 08 اکتبر 2023 - 18:39
یوگنڈا میں عید میلاد کا پرشکوہ جشن، آیت اللہ رمضانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا!
وگنڈا میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم، مسلمانوں کی پرجوش شرکت اور مقامی رسومات کے ساتھ منایا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وگنڈا میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم، مسلمانوں کی پرجوش شرکت اور مقامی رسومات کے ساتھ منایا گیا۔

اس تقریب میں مقامی نعت خوانی کی گئی اور لوگوں نے نبی رحمت ص کی ولادت کا جشن منایا۔

اہل بیت علیہم السلام کی عالمی مجلس کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

یوگنڈا کے اس پرشکوہ جشن میلاد اور پرجوش اجتماع کے شرکاء نے مقامی نعتیہ کلام اور عقیدت کی دھنوں کے ساتھ محمد و آل محمد پر درود بھیجتے ہوئے آیت اللہ رمضانی کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاد رہے کہ بہت سے ممالک کے مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جشن میلاد مسلسل ایک مہینے تک مناتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51023