15

اسلامی ممالک مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، ایران

  • News cod : 51031
  • 08 اکتبر 2023 - 18:08
اسلامی ممالک مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو مزاحمتی گروہوں اور مظلوم فلسطینی عوام کا جائز حق قرار دیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور غاصب صیہونیوں کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو اسرائیل کے اشتعال انگيز اقدامات اورجنگ پسندانہ پالیسیوں اور خاص طور سے صیہونی وزیراعظم کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت فلسطینی عوام کو غاصبانہ قبضے، جارحیت، زیادتیوں اور صیہونی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے مقابلے میں اپنا، اپنے وطن اور مقدسات کے دفاع کا جائز اور قانونی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویداروں نے اسرائيلی جرائم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور فلسطینوں کے سامنے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران، غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمہ دار سمجھتا ہے اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51031