3

آیت اللہ نوری ہمدانی نے فلسطینیوں کی حمایت کے لئے ایک تہائی مال امامؑ خرچ کرنے کی اجازت دی

  • News cod : 51209
  • 13 اکتبر 2023 - 16:10
آیت اللہ نوری ہمدانی نے فلسطینیوں کی حمایت کے لئے ایک تہائی مال امامؑ خرچ کرنے کی اجازت دی
ہمارے مقلدین کو مال امام علیہ السلام کے مبارک حصہ کا ایک تہائی حصہ اس امر کے لیے مختص کرنے کی اجازت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے ایک تہائی مال امام علیہ السلام کو خرچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

غزہ کے مظلوم عوام پر صیہونی حکومت کے وسیع پیمانے پر حملوں، اسلامی ممالک کی بے حسی اور بے عملی، آزادی اور انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والی تنظیموں کی حیرت انگیز خاموشی اور اس جرم میں بعض مغربی ممالک کی حمایت کو دیکھتے ہوئے تمام اقوام عالم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان وحشیانہ حملوں اور قتل و غارت پر اپنی بیزاری کا اظہار کریں اور اس مظلوم قوم کی ہر ممکن مدد کریں۔

ہمارے مقلدین کو مال امام علیہ السلام کے مبارک حصہ کا ایک تہائی حصہ اس امر کے لیے مختص کرنے کی اجازت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51209