8

فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، نگراں وزیراعظم

  • News cod : 51275
  • 16 اکتبر 2023 - 14:33
فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، نگراں وزیراعظم
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک فوری طور پر درکار امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے محفوظ اور غیر محدود انسانی راہداری کھولنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔

وفاق ٹائمز، وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے۔ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکا بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے۔ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو بلا جواز نشانہ بنانا تہذیب کے تمام اصولوں کے خلاف اور بین…
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) October 16, 2023
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو بلا جواز نشانہ بنانا تہذیب کے تمام اصولوں کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاَ خلاف ورزی ہے۔ تشدد کے خاتمے کو فلسطینی سرزمین پر برسوں کے غاصبانہ اور غیر قانونی قبضے اور اس کے عوام کے خلاف جابرانہ پالیسیوں کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک فوری طور پر درکار امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے محفوظ اور غیر محدود انسانی راہداری کھولنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔
پاکستان غزہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ وزیر خارجہ جلیل جیلانی 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کے لوگوں کی تکالیف دور کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51275

ٹیگز