13

فلسطینیوں پر ظلم و بربریت صہیونی حکومت کی نابودی کا پیش خیمہ ہے، آیت اللہ تلخابی

  • News cod : 51528
  • 24 اکتبر 2023 - 21:43
فلسطینیوں پر ظلم و بربریت صہیونی حکومت کی نابودی کا پیش خیمہ ہے، آیت اللہ تلخابی
آیت اللہ تلخابی نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کے لئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کے لئے قربانی دینا ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام “قدس آزادی کے دہانے پر” کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قم کے معروف قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ مجید تلخابی نے کہا کہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کی پیشن گوئی کے مطابق صہیونی حکومت کا بدترین انجام نزدیک ہے اور اس نے نابود ہونا ہے لیکن اس وعدے کی تکمیل میں مسلمانوں کو اپنے فرائض اور ذمہ داری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت انکی نابودی کا پیش خیمہ ہے۔

آیت اللہ تلخابی نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کے لئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کے لئے قربانی دینا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51528