27

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی تیسری برسی 29 اکتوبر کو منائی جائے گی

  • News cod : 51582
  • 26 اکتبر 2023 - 17:47
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی تیسری برسی 29 اکتوبر کو منائی جائے گی
سیمینار جامعہ المنتظر میں صبح 9 بجے شروع ہوگا،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی ، علامہ ساجد نقوی ،شیخ محسن نجفی، مفتی منیب الرحمن، مولانا یاسین ظفر ،مولانا عبدالمالک اور دیگر خطاب کریں گے

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ کے سابق نائب صدر اورسابق مہتمم اعلیٰ جامعہ المنتظر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی تیسری برسی 29 اکتوبر بروز اتوار منائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سیمینار جامعہ المنتظر میں صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ نماز ظہرین کے وقفے کے بعد دوسری نشست میں مجلس عزا منعقد ہوگی ۔سیمینار سے مختلف مکاتب فکر کے علماءخطاب کریں گے ۔رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ،قائد ملت جعفر علامہ سید ساجد علی نقوی ،شیخ محسن علی نجفی، مفتی منیب الرحمن، مولانا یاسین ظفر ،مولانا عبدالمالک ،مولانا راغب نعیمی ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ حسن رضا نقوی اور دیگر علماءکرام سیمینار سے خطاب کریں گے۔ علامہ نیاز حسین نقوی 29 اکتوبر 2020ءکو انتقال کر گئے تھے۔ ایران میں جج کے فرائض سرانجام دینے والے اورپاکستان میں متعدد مدارس دینیہ کے بانی علامہ نیاز نقوی استاد العلماءآیت اللہ یار محمد شاہ کے بھتیجے اور داماد بھی تھے۔ انہوں نے متحرک علمی ، عدالتی، تنظیمی اور قومی زندگی گزاری ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51582

ٹیگز