12

آیت اللہ محمد یزدی قم میں سپردخاک

  • News cod : 5170
  • 09 دسامبر 2020 - 17:32
آیت اللہ محمد یزدی قم میں سپردخاک

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ممتاز عالم دین، مجلس خبرگان کے رکن، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ ،امام راحل […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ممتاز عالم دین، مجلس خبرگان کے رکن، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ ،امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ رفیق آیت اللہ محمد یزدی طویل المدت دینی ، علمی اور انقلابی جد و جہد کے بعد آج 89 سال کی عمر میں جسمانی کمزوری اور معدے کی بیماریوں کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

آیت اللہ یزدی کو آج ایرانی اعلی حکام، دینی مدارس کے سربراہ، مجتہدین اور ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں جوار حضرت معصومہ س قم میں سپردخاک کیا گیا.

یاد رہے آیت اللہ محمد یزدی 1310 شمسی میں اصفہان کے ایک علمی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے،آپ جوانی میں ہی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد قم تشریف لائے اور آیت اللہ العظمی بروجردی، آیت اللہ العظمی اراکی اور امام خمینی جیسے عظیم مراجعین عظام سے کسب فیض کیا۔

انقلاب اسلامی ایران سے قبل مختلف شہروں میں متعدد تقاریر اور انکشافات ان کی سرگرمیوں میں شامل ہیں ، جس کی وجہ سے مرحوم کو کئی بار ملک بدری اور قید کا سامنا کرنا پڑا۔

انقلاب اسلامی ایران کے بعد ، آیت اللہ محمد یزدی نے مختلف شعبوں میں بہت ساری ذمہ داریاں انجام دیں ، جن میں اسلامی مشاورتی اسمبلی کی نمائندگی ، گارڈین کونسل میں رکنیت ، عدلیہ کے سربراہ ، مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سربراہی شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5170

آپکی رائے

  1. He was a pious and a great scholar. He will remain always in our heart. Almighty grant .him highest rank in heaven

  2. I pay my condolence to Imam Mehdi, My beloved Rehbar e Muazzam Syed Imam khamnai, his family and all muslim ummah for this great loss .may almighty grant him highest rank in heaven.