33

نئے نصاب میں تحقیقی امور، حفظ،ترجمہ قرآن اور تفسیر موضوعی پر زیادہ توجہ دی گئی ہے

  • News cod : 52105
  • 20 نوامبر 2023 - 11:39
نئے نصاب میں تحقیقی امور، حفظ،ترجمہ قرآن اور تفسیر موضوعی پر زیادہ توجہ دی گئی ہے
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانی فیسوں میں دی گئی رعایت کو واپس لے کر پرانی امتحانی فیسوں کوبحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے نصاب کے مطابق مکمل ترجمہ قرآن چاروں مدارج کی تکمیل تک پہنچے گا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ دینی مدارس کے لیے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، جو فی الفور نافذ العمل ہوگا۔ فیصلے کے مطابق 2025ءکے امتحانات نئے نصاب کے مطابق لیے جائیں گے ۔نئے نصاب میں تحقیقی امور کے ساتھ حفظ قرآن ،ترجمہ قرآن اور تفسیر موضوعی پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ جدید نصابی کتب کو بھی متعارف کروایا گیا ہے ۔نئے نصاب کی منظوری آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں دی گئی ۔

سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ نیا نصاب جدید دور کے تقاضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری 31 دسمبر 2022ءکو وفاق المدارس کی تشکیل کردہ نصاب کمیٹی نے دی تھی مگر مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ سے منظوری نہ لی جا سکی تھی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانی فیسوں میں دی گئی رعایت کو واپس لے کر پرانی امتحانی فیسوں کوبحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے نصاب کے مطابق مکمل ترجمہ قرآن چاروں مدارج کی تکمیل تک پہنچے گا جبکہ ہر طالب علم کو آخری کلاس شہادت العالمیہ ( ایم اے )کے دوران تحقیقی مقالہ Thesis بھی مکمل کرنا ہوگا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52105