23

آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پرتبادلہ خیال

  • News cod : 52184
  • 27 نوامبر 2023 - 14:42
آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پرتبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاق ٹائمز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52184

ٹیگز