9

گلگت بلتستان کے عوام وطن سے محبت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، سائرہ ابراہیم

  • News cod : 52241
  • 05 دسامبر 2023 - 17:18
گلگت بلتستان کے عوام وطن سے محبت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، سائرہ ابراہیم
انہوں نے کہا کے ایک طرف روزگار اور مریضوں کے لئے واحد راستہ قراقرم شاہراہ ہے، جس پر سفر محفوظ ہونے کے بجائے مزید غیر محفوظ اور تکلیف دہ ہوتا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز، حکومتی سرپرستی میں دہشت گردی ناقابل قبول ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی زندگیوں کو فعال رکھنے والی واحد سڑک بھی عرصہ دراز سے غیر محفوظ ہے، کوئی بھی حکومت اس سستے سفر کو غریب عوام کے لئے محفوظ نہ بنا سکی۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سینئر رہنما سائرہ بانو نے ایک ںیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہڈور بس فائرنگ حادثے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس ہے اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں، اللہ ان کو جلد صحت عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام وطن سے محبت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور حکمران غریب عوام پر زندگی کو مزید تنگ کرتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کے ایک طرف روزگار اور مریضوں کے لئے واحد راستہ قراقرم شاہراہ ہے، جس پر سفر محفوظ ہونے کے بجائے مزید غیر محفوظ اور تکلیف دہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکمران عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اور جامع حکمت عملی تیار کریں۔ حکمران سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کر کے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا چاہتے ہیں، دوسری طرف حکومتی سرپرستی میں دہشت گردی ہو رہی ہے لیکن ہمارے ریاستی ادارے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ معمولی دہشت گرد ان کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے، بصورت دیگر حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہونگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52241