20

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 5227
  • 10 دسامبر 2020 - 16:50
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ ٹائمز|قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر، جامعۃ المصطفی میں پاکستانی طلاب کے مشاورتی نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے انتہائی دکھ کا باعث بنی.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر، جامعۃ المصطفی میں پاکستانی طلاب کے مشاورتی نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے انتہائی دکھ کا باعث بنی کہ آپکے تایا محترم آخوند حاجی موسی اس دار فانی سے انتقال کرگئے ہیں. دکھ کے ان لمحات میں تعزیت پیش کرتے ہوئے آپ کے غم میں شریک ہیں، بلاشبہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن رضائے خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہی تقاضائے بشریت ہے.

انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جوار معصومین علیهم السلام میں جگہ عطا فرمائے.آپ اور دیگر سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے.

smart

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5227