وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الکوثر میں بمناسبت یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا “فاطمہ سبیل نجات” فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔
یہ فیسٹول “فاطمہ سبیل نجات “وفد حرم مطہر قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کربلائے معلی کی مایہ ناز دینی تعلیمی درس گاہ کی جانب سے جامعۃالکوثر اسلام آباد میں بمناسبت(20 جمادی الثانی )یوم ولادت با سعادت سیدۃنسا العالمین حضرت فاطمۃالزہراء سلام اللہ علیہامنعقد کیا جارہا ہے۔
پہلے روز اجتماع میں قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی ،علامہ شیخ صالح کربلائی ، جناب سید افضل شامی و سید محمد جلو خان سمیت علماء کرام و شخصیات و طلاب کی بڑی تعداد شریک کی۔












