6

کرمان میں ہونیوالے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 52840
  • 06 ژانویه 2024 - 14:05
کرمان میں ہونیوالے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، علامہ شبیر میثمی
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اندوہناک واقعات امریکی اور اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہیں، مذموم واقعات سے دشمن انہیں مرعوب نہیں کرسکا، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف محاذ قائم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں،

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لئے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، کرمان میں ہونے والے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، ہمیشہ بزدل دشمن کا یہی وطیرہ رہا ہے، ایران کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، نظام اسلام کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اندوہناک واقعات امریکی اور اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہیں، مذموم واقعات سے دشمن انہیں مرعوب نہیں کرسکا، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف محاذ قائم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں، جس طرح ظالم اسرائیل کی عالم کفر حمایت کر رہا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی ایران کی قیادت میں مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52840