12

علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ مرید حسین نقوی

  • News cod : 52869
  • 09 ژانویه 2024 - 14:23
علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن، استاد العلما شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن، استاد العلما شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفی نجف اشرف میں جید علوم سے بہرہ مند ہوئے اور آپ کے شاگردان میں ہزاروں علماء اور طلباء پاکستان سمیت دنیا بھر میں علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج میں مصروف ہیں، پاکستان، ایران، عراق، شام سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں اداروں اور پراجیکٹ کے بانی تھے۔

علامہ مرید حسین نقوی نے کہا کہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے سانحہ ارتحال پر ملت تشیع پاکستان بالخصوص انکے طلاب اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52869