23

مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوا

  • News cod : 52887
  • 10 ژانویه 2024 - 7:12
مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوا
مرحوم ایک اعلی علمی شخصیت ہونے کے ساتھ پاکستان میں اعلی تعلیمی ورفاہی اداروں کے بانی، بے نواوں یتیموں اور بیواوں کے سرپرست بھی تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ امام صادق کوئٹہ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ محسن ملت ،مفسر قرآن،بانی جامعہ الکوثر ، دسیوں سکولوں اور کالجوں کے بانی حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت ملت تشیع پاکستان کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

مرحوم ایک اعلی علمی شخصیت ہونے کے ساتھ پاکستان میں اعلی تعلیمی ورفاہی اداروں کے بانی، بے نواوں یتیموں اور بیواوں کے سرپرست بھی تھے۔

ان کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوا

اللہ تعالی مرحوم کو جوار اہلبیت اطہار میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔

آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52887

ٹیگز