15

علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنی زندگی دین مبین کی ترویج میں صرف کی، آیت اللہ العظمی سیستانی

  • News cod : 52890
  • 10 ژانویه 2024 - 8:03
علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنی زندگی دین مبین کی ترویج میں صرف کی، آیت اللہ العظمی سیستانی
اس بلند مرتبہ عالم دین کی وفات پر پاکستان کے مومنین اور بالخصوص ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی وفات پر آیت العظمی سید علی سیستانی نے تعزیت نامہ جاری کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمان الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم با عمل، شیخ محسن علی نجفی(رضوان الله علیه) کی وفات کی پر درد اور غمناک خبر ملی۔آپ نے اپنی بابرکت زندگی دین مبین کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی اور تعلیمی اداروں کی تاسیس اور تدبیر کے ذریعے پاکستان کے با ایمان لوگوں کی بڑی خدمت کی۔

(جزاہ اللہ خیر جزاء للمحسنین)

میں اس بلند مرتبہ عالم دین کی وفات پر پاکستان کے مومنین اور بالخصوص ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سید علی سیستانی

 

 

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52890

ٹیگز