وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے وفد نے سفیر جمہوریہ اسلامی ایران سے کرمان دہشت گردی میں ہونے والے شہداء کی فاتحہ خوانی کی۔
وفد نے اس امر کا اظہار کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ بعدازاں وفد کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تعزیتی کتاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے تعزیت بھی تحریر کی۔












