4

شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

  • News cod : 53012
  • 15 ژانویه 2024 - 13:49
شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام
شیعہ علما کونسل لاہور کے زیراہتمام ممتاز عالم دین، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی مرحوم اور سرمایہ ملت شیخ تقیٰ جاوا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مسلم ٹاون میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علما کونسل لاہور کے زیراہتمام ممتاز عالم دین، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی مرحوم اور سرمایہ ملت شیخ تقیٰ جاوا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مسلم ٹاون میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ریفرنس کی صدارت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی نے کی جبکہ اس موقع پر علامہ رشید ترابی، علامہ حیدر ترابی سمیت دیگر رہنماوں اور عمائدین نے شرکت کی۔

قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی تمام تر دینی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آپ ساری زندگی قرآن و اہلبیت کیساتھ منسلک رہے اور تفسیر قرآن کے ذریعے تشنگان علم کیلئے بہترین خدمات انجام دیں۔ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ شیخ محسن نجفی مختلف فلاحی و اجتماعی امور اور ادارہ جات کی تشکیل میں پیش پیش رہے، ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53012