5

پاکستان اور ایران کی عوام کسی بھی طوردیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے،معصومہ نقوی

  • News cod : 53111
  • 20 ژانویه 2024 - 11:48
پاکستان اور ایران کی عوام کسی بھی طوردیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے،معصومہ نقوی
ان کا کہنا تھا دشمنان دین اسلام ایسی صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں جن کی عیارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمت و بصیرت سے کام لینا ہوگا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ فلسطین و غزہ کا مسئلہ ہے

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان برادرانہ ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے دونوں ممالک کی عوام کسی بھی طور ان دیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے دہشتگردی جیسے حساس مسئلے پر دونوں ممالک کے صاحبان اقتدار کو بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا دشمنان دین اسلام ایسی صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں جن کی عیارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمت و بصیرت سے کام لینا ہوگا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ فلسطین و غزہ کا مسئلہ ہے جہاں تمام تر امت مسلمہ کو باہم یکجا ہو کر غاصب اسرائیل کے اندوہناک مظالم اور تباہ کاریوں کے خلاف فلسطین کے معصوم بچوں اور مظلوم عوام کی حمایت و نصرت میں کھڑا ہونا کی ضرورت ہے اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا رحم فرمائے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53111