وفاق ٹائمز، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اسلامی تحریک پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے زور دیاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ قائداسلامی تحریک پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کے حکم پرعوام ووٹ دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو شخصیات کی بجائے ۔ اسلامی تحریک کی قیادت سے بات کرنی چاہیے۔دونوں جماعتوں کا اتحاد ملکی سیاست میں مثبت اضافہ ہوگا اور اعتدال پسند قوتیں متحد ہوںگی۔
ماضی میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد رہا ہے ۔ منیر گیلانی نے بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ سیاسی جدوجہد کو تازہ کیا ۔ انہوں نے اپنی خود نوشت ”سیاسی بیداری“ بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی۔ جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا اور تاریخی سیاسی کاوش کو سراہا۔












