22

این اے 109 جھنگ سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی عوام معتدل امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 53476
  • 06 فوریه 2024 - 13:22
این اے 109 جھنگ سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی عوام معتدل امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، علامہ عارف واحدی
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جھنگ کے حلقہ 109 پر مرکزی سیاسی سیل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم شیخ وقاص اکرم صاحب کی حمایت کرینگے، جھنگ کی باشعور شیعہ سنی عوام کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ شیخ وقاص اکرم اور انکے پینل کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، یہ کامیابی جھنگ اور وہاں کے غیور عوام کی بڑی فتح ہوگی۔

وفاق ٹائمز، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم اور مرکزی سیاسی سیل کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں لوگ ملکی ترقی، خوشحالی و سالمیت کے لئے جس امیدوار کو اہل اور معتدل سمجھیں، اسے اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ خصوصی طور پر جھنگ کے حلقہ 109 پر مرکزی سیاسی سیل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم شیخ وقاص اکرم صاحب کی حمایت کریں گے، جھنگ کی باشعور شیعہ سنی عوام کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ انتشار و افتراق اور شدت پسندی کے خاتمے، ملک میں امن و امان، سالمیت و استحکام، اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے لئے شیخ وقاص اکرم اور انکے پینل کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں یہ کامیابی جھنگ اور وہاں کے غیور عوام کی بڑی فتح ہوگی۔

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن جھنگ کے امن و امان میں اور شدت پسندی و فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا، ہم سب ملکر جھنگ سمیت ملک بھر میں ان امیدواروں کو کامیاب کریں گے، جو وطن عزیز کی سالمیت و استحکام اور اتحاد و وحدت میں کردار ادا کرسکیں، لوگوں کو آپس میں جوڑ سکیں، نہ کہ لوگوں میں تفریق و انتشار پیدا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53476

ٹیگز