6

رہبرِ انقلاب کا عید مبعث پر 2827 مجرموں کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست پر اتفاق

  • News cod : 53548
  • 08 فوریه 2024 - 14:13
رہبرِ انقلاب کا عید مبعث پر 2827 مجرموں کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست پر اتفاق
رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے 27 رجب المرجب عید مبعث، انقلابِ اسلامی کی سالگرہ اور شعبان المعظم کی اعیاد کی عظیم مناسبت سے مجرموں کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔

وفاق ٹائمز، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ نے انقلابِ اسلامی کی 45 ویں سالگرہ، عید مبعث اور شعبان المعظم کی اعیاد کی عظیم مناسبت سے ایرانی چیف جسٹس کی مجرموں کے ایک گروہ کے لئے عام معافی یا سزاؤں میں کمی کی درخواست سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے خط میں عام عدالتوں اور ملٹری کورٹس کے 2827 مجرموں کی سزاؤں میں معافی، کمی اور تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53548

ٹیگز