10

پاکستان میں انتخابی عمل کے دوران بم دھماکہ، ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت

  • News cod : 53550
  • 08 فوریه 2024 - 14:18
پاکستان میں انتخابی عمل کے دوران بم دھماکہ، ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت
ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر انتخابات کے دوران بم دھماکوں کے ذریعے جمہوری عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان میں عام انتخابات کے دوران بم دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر انتخابات کے دوران بم دھماکوں کے ذریعے جمہوری عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران جمہوری عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53550

ٹیگز