3

 انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے، معصومہ نقوی

  • News cod : 53704
  • 13 فوریه 2024 - 15:17
 انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے، معصومہ نقوی
انہوں نے کہا کہ کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کرتے ہوئے قرآن کریم و رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو مدنظر رکھا یہی وجہ ہے کہ تمام تر پراپگینڈہ اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب و نظام آج تک قائم دائم ہے

وفاق ٹائمز، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ۱۱ فروری 45 ویں سالگرہ انقلاب اسلامی کے موقع پر تمام تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والے عظیم اسلامی انقلاب کی برکات اور کامیابیوں کو فراموش کر دینا امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔اپنے اعلٰی اور وسیع اہداف کی وجہ سے یہ انقلاب ایک خطے اور ملک کا انقلاب نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رہنماء انقلاب نظر آتا ہے، جس کا تعلق کسی ایک ملک کے باشندوں سے نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کے حقوق سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کرتے ہوئے قرآن کریم و رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو مدنظر رکھا یہی وجہ ہے کہ تمام تر پراپگینڈہ اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب و نظام آج تک قائم دائم ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی قیادت میں پہلے سے ذیادہ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا تمام عالم اسلام کو نہ صرف اس انقلاب اسلامی کی حمایت جاری رکھنی چاہیے بلکہ اپنی سر زمینوں میں بھی طاغوت شکن اور الہی نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53704