8

انتخابات میں تکفیری دہشتگردوں کی عبرتناک شکست پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 53833
  • 20 فوریه 2024 - 16:04
انتخابات میں تکفیری دہشتگردوں کی عبرتناک شکست پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، علامہ سبطین سبزواری
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل ڈھونڈیں، عوام ایک عرصے سے حکمرانوں کے چہرے دیکھ رہے ہیں، کہ ان کے مسائل کی طرف توجہ بھی دی جائے گی، نوجوان موجودہ نظام سیاست اور ریاست سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں کہ ان کی ترقی کے راستے کیسے کھلیں گے اور کیسے وہ آگے بڑھیں گے۔

وفاق ٹائمز، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے انتخابات کے متنازع نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے مسائل کا حل نکالا جائے۔ بوسیدہ، ظالمانہ، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام مسائل کا حل نہیں۔ حالات کو معمول پر لانے کیلئے وسیع تر مذاکرات کی ضرورت ہے۔ جمہوری معاشروں میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی انتقال اقتدار کا بہترین طریقہ ہے مگر افسوس پاکستان میں ہر الیکشن ایک نئے بحران کو جنم دیتا ہے، جس کا قوم سالوں خمیازہ بھگتتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل ڈھونڈیں، عوام ایک عرصے سے حکمرانوں کے چہرے دیکھ رہے ہیں، کہ ان کے مسائل کی طرف توجہ بھی دی جائے گی، نوجوان موجودہ نظام سیاست اور ریاست سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں کہ ان کی ترقی کے راستے کیسے کھلیں گے اور کیسے وہ آگے بڑھیں گے۔ اقتدار کی رسہ کشی میں سیاسی جماعتیں اور روایتی سیاستدان ملکی اور عوامی مفاد کو بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تکفیری خارجی دہشت گرد گروہ کی عبرتناک شکست پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری عناصر کے مقابلے میں معتدل امیدواروں کو ووٹ دینے کی قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی انتخابی پالیسی کامیاب رہی۔ جس کی وجہ سے تکفیری دہشت گرد ناکام ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53833