7

حسینیہ پاکستانیہ نجف اشرف میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

  • News cod : 53875
  • 22 فوریه 2024 - 13:03
حسینیہ پاکستانیہ نجف اشرف میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد
محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم حسینیہ پاکستانیہ نجف اشرف میں منعقد ھوئی جس سے جامعة المنتظر کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم حسینیہ پاکستانیہ نجف اشرف میں منعقد ھوئی جس سے جامعة المنتظر کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب کیا۔

آپ نے محسن ملت کے کارہائے عظیم کی قدر دانی اور خراج تحسین پیش کی اور علماء کو محسن ملت رح کے نقش قدم پہ چلنے کی تلقین فرمائی اور مفسر قرآن کے حق میں خصوصی دعا کی۔

مجلس کے آغاز میں عالم با عمل مفسر قرآن کی بلندی درجات کے لئیے قرآنی خوانی کی گئی۔

اور مجلس ترحیم میں مختلف ممالک کے علماء کرام کے علاؤہ برصغیر و پاک و ھند کے کثیر علماء نے شرکت فرما کر محسن ملت کو خراج تحسین پیش کیا۔

نیز مجلس میں نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ مولانا سید مرید حسین نقوی نے بھی شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53875

ٹیگز