3

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، دورہ عراق مکمل کرکے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر پہنچ گئے

  • News cod : 54022
  • 25 فوریه 2024 - 11:47
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، دورہ عراق مکمل کرکے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر پہنچ گئے
انہوں نے عراق میں موجود آیات عظام  آیت اللہ سیستانی،آیت اللہ بشیر نجفی،آیت اللہ اسحاق فیاض سے بھی ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر پہنچ گئے ہیں۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی عراق کے دورہ پر تھے جہاں انہوں نے عراق کے مراجعِ عظام، مجتہدین، علما اور نجف اشرف میں مقیم طلاب کرام ملاقات کی۔

انہوں نے عراق میں موجود آیات عظام  آیت اللہ سیستانی،آیت اللہ بشیر نجفی،آیت اللہ اسحاق فیاض سے بھی ملاقات کی۔

علاوہ ازیں حرم حضرت عباسؑ کی جانب سے خصوصی دعوت ہوئی جس میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مہمان خصوصی کے طور پہ شریک ہوئے۔علماء و مجتہدین سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے وہاں ہونے والے رفاہی و فلاحی منصوبوں کا دورہ کیا اور سرکردہ افراد کی تشویق و دلجوئی کی۔

اس وفد میں علامہ سید مرید حسین نقوی،(علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ کے فرزند) جناب سید مھدی نقوی صاحب اور مولانا کرم علی حیدر بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54022

ٹیگز