2

دوران غیبت اپنے نفس کی اصلاح کے ساتھ ساتھ سماج اور معاشرے کی اصلاح بھی کریں، علامہ سخاوت حسین سندرالوی

  • News cod : 54190
  • 29 فوریه 2024 - 19:53
دوران غیبت اپنے نفس کی اصلاح کے ساتھ ساتھ سماج اور معاشرے کی اصلاح بھی کریں، علامہ سخاوت حسین سندرالوی
امام زمان خود ایک جہانی ہیں ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی فراہم کرئے اور ان کے خطوط کا مطالعہ کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں معاونت پژوہش اور انجمن علمی فقہ و معارف اسلامی کی جانب سے مہدویت پر ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔ نشست کے خطیب حجت الاسلام والمسلین علامہ سخاوت حسین سندرالوی تھے۔

پروگرام کے خطیب سے پہلے شرکاء کے شکریہ ادا کرتے ہوئے حجت الاسلام دکتر سید محمد حسین نجفی نے کہا کہ ہم تمام مہمانان خصوصا قبلہ سندرالوی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے دعوت قبول کرتے ہوئے تشریف لائے۔
انہوں نے کہا کہ مہدویت سے متعلق جب امام غیبت میں ہے تو ہماری کچھ ذمہ داریاں ہیں میں کچھ ذمہ داریوں کہ طرف اشارہ کروں کہ کہ ہمیں زمانہ غیبت میں امام کے ظہور کیلئے دعا کرنی چاہئے، امام کی معرفت حاصل کرنی چاہئے، امام ؑ کے ظہور کے لیے آمادہ ہونا چاہئے، اور نشر و اشاعت دین مبین اسلام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ سخاوت حسین سندرالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں خصوصا آقا مہدی نقوی صاحب کہ مجھے یہ موقع فراہم کیا کہ میں آپ کے درمیان میں ہوں۔
انہوں نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم مبتدی طالب علم تھے تو علامہ سید صفدر حسین نجفی فرمایا کرتے تھے کہ پیسہ خود بخود آئے گا، عہدے خود بخود آئیں گے، عزت خود بخود آئے گی، مقامات تمہارے پیچھے پیچھے چلیں گے بس فقط تم امام زمانہ ؑ کے پیچھے پیچھے چلو۔
امام زمان خود ایک جہانی ہیں ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی فراہم کرئے اور ان کے خطوط کا مطالعہ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منتظرین کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ خود کی اصلاح کریں، اخلاق حسنہ اور صفات کمالیہ سے اپنے آپ کو آراستہ و پیراستہ کریں۔ دوران غیبت اپنے نفس کی اصلاح کے ساتھ ساتھ سماج اور معاشرے کی اصلاح بھی کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54190

ٹیگز