وفاق ٹائمز، پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق عمر ایوب بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئی ہیں۔اسی طرح علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اور حلیم عادل شیخ سندھ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پینلز کے سامنے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی بلوچستان میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی، بلوچستان میں صدر کے لیے تین پینل مدمقابل ہیں، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔












