3

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی بشام میں چینی انجینئرز پر خود کش حملے کی شدید مذمت

  • News cod : 54728
  • 27 مارس 2024 - 15:25
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی بشام میں چینی انجینئرز پر خود کش حملے کی شدید مذمت
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے شہر بشام میں ہوئے خودکش حملے میں چینی انجینئرز اور پاکستانی ڈرائیور کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے شہر بشام میں ہوئے خودکش حملے میں چینی انجینئرز اور پاکستانی ڈرائیور کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دوست ملک چین سے بھی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کا سراٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ شانگلہ میں بشام کے مقام پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندے اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54728