4

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی

  • News cod : 54855
  • 04 آوریل 2024 - 18:24
اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی
پاکستان سے آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز، پاکستان سے آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی نے تقوی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے

إنما يتقبل الله من المتقين

خدا وند متعال صرف صرف اور صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔

پس نتیجتاً جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔

لہذا اپنے آپ کو متقی بنائیں تاکہ آپ کے اعمال قبول ہو سکیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54855

ٹیگز