2

سکھر ،مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی منعقد

  • News cod : 54886
  • 06 آوریل 2024 - 14:13
سکھر ،مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی منعقد
یوم القدس فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لئے آواز بلند کرنے کادن ہے۔

وفاق ٹائمز، مرکزی امام بارگاہ سے سکھر پریس کلب تک مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عظیم الشان یوم القدس ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں بینراٹھائے ہوئے مردہ باد مردہ باد امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ بعد کے نعرے بلند کررہے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے اسرائیل کا جھنڈا بھی نذر آتش کیا۔

ریلی کے شرکاء سے خطامولانا ریاض حسین روحانی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈویژن سکھر خیر محمد میتلوسینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر غلام عباس مھر جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر مولانا طالب حیدر قمی، مختیار حسین لاشاری، سید کاظم شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطین کی داد رسی کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔ آج فلسطین سے وہ آواز آرہی ہے جوکربلا سے آرہی تھی ،

انہوں نے کہا کہ یوم القدس فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لئے آواز بلند کرنے کادن ہے۔

انہون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے روز مظلومین غزہ کی حمایت اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف گھروں سے نکلیں اور دنیا پر واضح کردیں کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54886

ٹیگز