2

عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہونگی، ہم اپنا حق حاصل کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 54921
  • 09 آوریل 2024 - 17:16
عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہونگی، ہم اپنا حق حاصل کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم نے بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54921

ٹیگز