3

پوری قوم عید کی خوشیوں میں مظلومین فلسطین و کشمیر کو بھی یاد رکھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 54948
  • 09 آوریل 2024 - 19:39
پوری قوم عید کی خوشیوں میں مظلومین فلسطین و کشمیر کو بھی یاد رکھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ جب ہم مظلوم کشمیریوں بالخصوص فلسطینیوں پر کفار کے مظالم دیکھتے ہیں تو کلیجہ پھٹتا ہے، اُمہ کے بیشتر حکمران صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خصوصی کرم فرمائے تاکہ یہ مظلوم آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔

وفاق ٹائمز مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم عید کی خوشیاں مناتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے مصائب ضرور یاد کرے اور عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر اِن معصوم اور بے گناہوں کے حق میں دعا کریں۔

اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ عید کی خوشی منانا حکم رسول پاک (ص) ہے لیکن جب ہم مظلوم کشمیریوں بالخصوص فلسطینیوں پر کفار کے مظالم دیکھتے ہیں تو کلیجہ پھٹتا ہے، اُمہ کے بیشتر حکمران صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خصوصی کرم فرمائے تاکہ یہ مظلوم آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54948

ٹیگز