3

اسرائیل کے سنگین ترین جنگی جرائم پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 54963
  • 11 آوریل 2024 - 21:00
اسرائیل کے سنگین ترین جنگی جرائم پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کے خلاف اسماعیل ہنیہ کی قربانیوں،ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹوں کی غزہ میں شہادت پر اسماعیل ہانیہ اور ان کے خاندان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کے خلاف اسماعیل ہانیہ کی قربانیوں،ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سنگین ترین جنگی جرائم پوری دنیا کو تباہی اور کسی ناقابلِ تلافی نقصان کی طرف دھکیلنے رہے ہیں۔صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں۔غزہ کے مسئلے پر طاقتور حکمرانوں، عالمی اداروں اور بین الااقوامی تنظیموں کی سرد مہری امت مسلمہ کے ساتھ بدترین خیانت ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا اللہ کے ہاں ضرور مقرر ہے۔فلسطینی ایک باہمت اور غیرت مند قوم ہے۔جو کٹ تو سکتی ہے لیکن باطل کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہو سکتی۔ فلسطینی قوم کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ عددی برتری اور جدید ہتھیاروں کی پروا کیے بغیر طاقت کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔مقاومت اسلامی کے ہاتھوں ظالموں کا عبرت ناک انجام ان شاءاللہ اب زیادہ دور نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54963

ٹیگز