4

اسرائیل کی بربادی کا نقارہ بج چکا ہے،دنیا بھر کے مظلومین متحد ہو رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

  • News cod : 55065
  • 14 آوریل 2024 - 13:58
اسرائیل کی بربادی کا نقارہ بج چکا ہے،دنیا بھر کے مظلومین متحد ہو رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم رہبر معظم انقلاب کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، عالمی استکبار جان لے کہ اس کے خوف کا بت پاش پاش ہو چکا ہے۔

وفاق ٹائمز، معروف خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرب حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امت کی امنگوں کا ساتھ دیں، جمہوری اسلامی ایران نے ثابت کردیا کہ کوئی  طاقت انھیں خوفزدہ نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، غزہ میں بہنے والے معصوم بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم رہبر معظم انقلاب کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، عالمی استکبار جان لے کہ اس کے خوف کا بت پاش پاش ہو چکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55065

ٹیگز