1

ایران کے کامیاب حملے سے ثابت ہوگیا کہ غاصب اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 55133
  • 14 آوریل 2024 - 17:30
ایران کے کامیاب حملے سے ثابت ہوگیا کہ غاصب اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے، علامہ عارف واحدی
انہوں کہا کہ ہم ایران کے جرائت مندانہ حملے کی حمایت کرتے ہیں۔ پوری مسلمان دنیا خاص طور پر مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ ا

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے قائد محترم حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے گاؤں ملہووالی میں معروف دہشتگردی کے شہداء گرامی کی چوبیسویں برسی کے سلسلے میں برآمد ہونے والے احتجاجی ماتمی جلوس عزا میں شرکت کی، بڑی تعداد میں علماء کرام، ماتمی دستے اور عزادار شریک ہوئے۔ جلوس شہر کے مرکزی چوک پر پہنچا تو علامہ عارف واحدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملہووالی اور طول تاریخ میں حق کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان سے عہد کرتے ہیں کہ اس حسینی فکر کو جاری رکھنے کے لئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

علامہ عارف واحدی نے غزہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے کے لئے ہر مسلمان تیار ہے۔

انہوں کہا کہ ہم ایران کے جرائت مندانہ حملے کی حمایت کرتے ہیں۔ پوری مسلمان دنیا خاص طور پر مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ اگر ہم ایران کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہو جائیں تو اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، وہ خطے سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔

مرکزی نائب صدر نے مزید کہا کہ امت کے اتحاد کا وقت ہے۔ اس وقت جو ایران، لبنان، یمن، عراق، شام اور دیگر علاقوں سے اس غاصب اور سفاک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد شروع ہوئی ہے، اس کا مقابلہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے بس میں نہیں ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد یہ بے گناہوں کی قاتل حکومت دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گی اور بیت المقدس میں سب مسلمان مل کر اکٹھے نماز ادا کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55133

ٹیگز