5

جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے، علامہ صادق جعفری

  • News cod : 55180
  • 17 آوریل 2024 - 13:51
جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے، علامہ صادق جعفری
علامہ صادق جعفری نے کہا کہ دین کے نام پر نبی زادی کا روضہ زمین بوس کرنے والوں کا سماجی اعتبار سے عمل و کردار تبدیل ہوچکا ہے، جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر پر سعودی حکومت کی طرف سے انکار کا کوئی اخلاقی جواز اب باقی نہیں بچا،

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 شوال عالم اسلام کے لئے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسولؐ اور صحابہ کرامؓ کی قبروں کو مسمار کرکے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے، حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے، ان خائن حکمرانوں نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود و نصاریٰ کی نصرت کی، جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کیسے مستحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے شدت پسندی کا راستہ ترک کرکے لبرل ازم کی راہ کا انتخاب کرلیا ہے، میوزک کنسرٹس، جوئے خانوں اور مخلوط رنگین محفلوں کی کھلم کھلا آزادی دی جا چکی ہے۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ دین کے نام پر نبی زادی کا روضہ زمین بوس کرنے والوں کا سماجی اعتبار سے عمل و کردار تبدیل ہوچکا ہے، جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر پر سعودی حکومت کی طرف سے انکار کا کوئی اخلاقی جواز اب باقی نہیں بچا، عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں، اپنے اجداد کی اشیاء کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے، سعودی حکومت فوری طور جنت البقیع کی سابق حیثیت و ہیئت بحال کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کرے۔ انہوں نے امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر زور دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55180