2

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری

  • News cod : 55242
  • 23 آوریل 2024 - 12:15
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اقبال کی فکر نے ہمیں انقلاب اسلامی کیلئے راہ دکھائی، یقیناً اقبال کے افکار امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو واپس لانے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر رینجرز حکام اور سی سی پی او لاہور نے استقبال کیا۔ ابراہیم ریئسی نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاک ایران تعلقات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

ایرانی صدر نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار پر ان کو زبردست انداز میں خراج عیقدت پیش کیا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اقبال کی فکر نے ہمیں انقلاب اسلامی کیلئے راہ دکھائی، یقیناً اقبال کے افکار امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو واپس لانے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55242