5

کوئی مسلمان یزید کو اپنا امام نہیں مان سکتا، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 55400
  • 09 می 2024 - 17:49
کوئی مسلمان یزید کو اپنا امام نہیں مان سکتا، علامہ سبطین سبزواری
علامہ سبطین سبزواری نے کہا یاد رہے کہ ’رحمت اللہ اور لعنت اللہ‘ اپنا مصداق خود ڈھونڈ لیتے ہیں ،جو شخص آل رسول ، صحابہ کرام اورعام مسلمانوں کا قاتل ہو ،دین مبین کا مذاق اڑاتا ہو۔نبی اور قرآن کی توہین کرتا ہو۔تو وہ لعنت اللہ ہے یا رحمت اللہ ؟کیا یہ شخص اسلام اور صحابہ رسول کا محافظ ہو سکتا ہے؟ صاحبان بصیرت کے فیصلے کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ناصبی مولوی عبدالخالق بھٹی کی طرف سے یزید کی وکالت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی،اسلام کے لبادے میں دشمنا ن آل رسول ناصبی عناصر یزید کا دفاع کر کے نعوذ باللہ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے قیام کربلا کو اسلام کے خلاف اقدام ثابت کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا یزید کی چار سال تین مہینے چھ دن کی حکومت میں اس ملعون نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ایسے مظام کئے کہ انسانیت شرما گئی ۔یزید نے اپنی حکومت کے پہلے سال ’اسلام کی تبلیغ اور ترویج ‘کچھ اس طرح سے کی کہ ٓال رسول کو شہید کیا ۔ دوسرے سال اسلام کی خاطر یزیدنے ’واقعہ حرہ‘ کیا ،جس میں کئی اصحاب رسول کا قتل عام اور عام مسلمانوں کا قتل کیا، 1500 سے زائد کنواری لڑکیوں سے زنا،مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے مسجد نبوی میں گھوڑے اور خچر باندھے گئے، 15 دن تک مسجد نبوی میں اذان نہیں ہوئی۔ کیا یہ اسلام کی خدمت ہے؟جس پر ناصبی مولوی فخر کرتے ہیں۔ یزید کی حکومت کے تیسرے سال شہر مقدس مکہ مکرمہ پر چڑھائی کی گئی۔ خانہ کعبہ کو جلایا اور توڑا گیا۔ شعائر الٰہی کی توہین کی گئی۔یزید شراب نوشی کرتا اور تارک الصلٰوة تھا۔ حلال کو حرام اور حرام کو حلال سمجھتا تھا۔یزیددین پیغمبر کا مذاق اڑانے والا اور قرآن کی توہین کرنے والا تھا ۔یہ ملعون جنگل میں شکار کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔ اس کی زندگی کا یہی خلاصہ ہے، جو اس نے’ اسلام کی خدمت کی ہے ‘۔اب دنیائے اسلام خود فیصلہ کر لے کون لوگ ہیں جو یزید جیسے فاسق و فاجر اور ملعون شخص کو اپنا چھٹا امام ، خلیفہ رسولاور رحمت اللہ کا مصداق سمجھتے ہیں۔کیا ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہے؟

علامہ سبطین سبزواری نے کہا یاد رہے کہ ’رحمت اللہ اور لعنت اللہ‘ اپنا مصداق خود ڈھونڈ لیتے ہیں ،جو شخص آل رسول ، صحابہ کرام اورعام مسلمانوں کا قاتل ہو ،دین مبین کا مذاق اڑاتا ہو۔نبی اور قرآن کی توہین کرتا ہو۔تو وہ لعنت اللہ ہے یا رحمت اللہ ؟کیا یہ شخص اسلام اور صحابہ رسول کا محافظ ہو سکتا ہے؟ صاحبان بصیرت کے فیصلے کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مولوی عبدالخالق اور ان جیسے کئی یزیدی جان بوجھ کر ملک میں امن کی فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں۔ اس ناصبی دہشت گرد گروہ کو تقویت دی جا رہی ہے ،جو مسلمانوں میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کی آگ کوبھڑکانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا اسلام وہ دین ہے ،جو رسول اور خانوادہ رسول سے امت تک پہنچا ،جبکہ دوسرااسلام وہ ہے جس کا نمائندہ یزیدہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی مسلمان یزید کو اپنا امام نہیں مان سکتا، اب مسلمان اس چیز کا فیصلہ کریں کہ ان کی صفوں میں بیٹھ کر یزید کی حمایت کرنے والے کون لوگ ہیں؟

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55400

ٹیگز