2

آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کیلئے المناک سانحہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 55654
  • 20 می 2024 - 10:32
آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کیلئے المناک سانحہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپنے تعزیتی بیان میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ایران کے صدر غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے، ایرانی صدر نے اسلام، قرآن اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا، آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایک باحکمت، جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے، عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ایران کے صدر غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے، ایرانی صدر نے اسلام، قرآن اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا، آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایک باحکمت، جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے، عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے، ملت ایران و خصوصاً رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55654

ٹیگز