وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ ایران میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر وزراء بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی موت پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائیں گے۔ ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا












