0

حالات زندگی شہید آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم

  • News cod : 55854
  • 29 می 2024 - 9:46
حالات زندگی شہید آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم
شہید آیت اللہ سید محمد علی آل‌ ہاشم (1962ء-2024ء) ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کے نمایندے تھے۔ آل ہاشم مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دورے میں مشرقی آذربائیجان کے عوام کی نمایندگی کی۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی امور کے شعبے میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

سید محمد علی آل‌ ہاشم ایران کے شہر تبریز کے مشہور عالم دین سید محمد تقی آل ہاشم کے بیٹے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم تبریز سے شروع کی اور یہیں سے میٹرک پاس کیا۔ سید محمد علی آل ہاشم نے حوزہ علمیہ تبریز سے دینی تعلیم کا آغاز کیا اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا۔ انہوں نے 14 سال کا عرصہ سید علی حسینی خامنہ ای کے درس خارج میں شرکت کی۔

سیاسی و دیگر مناصب

31 مئی سنہ 2017ء کو آیت اللہ خامنہ ای نے آل ہاشم کو ایران کے صوبہ آذربائیجان میں نمایندہ ولی فقیہ اور اس شہر کے امام جمعہ منصوب کیا۔ ان کے دورہ امامت جمعہ میں رہبر معظم کی درخواست پر سرکاری عہدہ داروں اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ ہوگیا۔

آل ہاشم 19 جولائی سنہ 2009ء سے 2 جولائی سنہ 2017ء تک ولی فقیہ کے نمایندے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی امور کے شعبے کے مسئول کے طور پر اپنی فعالیتیں انجام دیں۔ اس عرصے کے دوران وہ تین بار مسلح افواج کی سیاسی نظریاتی شعبے میں فعالیت کے لحاظ سے پہلا رتبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آل‌ ہاشم مشرقی آذربائیجان کے عوام کی طرف سے بطور نمایندہ مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت حاصل کی۔ انہوں نے 834108 ووٹوں کے ساتھ مشرقی آذربائیجان صوبے میں مجلس خبرگان رہبری کے مختلف ادوار میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔مذکورہ عہدوں کے علاوہ سید محمد علی آل ہاشم کے درج ذیل عہدے بھی قابل ذکر ہیں:

صدر نماز جمعہ کمیٹی تبریز

ایران کی بری فوج کی سپورٹ سیاسی نظریاتی ٹریننگ سنٹر کے سربراہ

سیاسی و عقیدتی لشکر حمزہ21 آذربائیجان کے سربراہ

منطقہ آذربائیجان ادارہ عقیدتی سیاسی کے سربراہ

آذربائیجان کی علاقائی سیاسی نظریاتی تنظیم کی تبلیغات اور تعلقات عامہ کے نائب صدر

بحری فوج کے سیاسی عقیدتی ادارہ کے نائب صدر

بری فوج کے سیاسی عقیدتی ادارہ کے نائب صدر

فوج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر

سپریم کمانڈر کی منظوری سے فوج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کا جانشین

مجمع تشخیص مصلحت نظام میں آذربائیجان کے عوام کی طرف سے رکن

بری فوج کے سیاسی عقیدتی شعبہ کے سربراہ۔

آل‌ ہاشم نے مسلح افواج اور علما کے لیے تخصصی موضوعات نیز عمومی طور پر بھی کچھ کتابیں تحریر کی ہیں۔ ان کے علمی آثار میں سے کچھ یہ ہیں:

شمیم اخلاق و تربیت اسلامی؛(بزبان فارسی)

سیره اخلاقی و تربیتی؛(بزبان فارسی)

بررسی فقهی جنگ روانی؛(بزبان فارسی)

پیام جمعه، 6 جلدوں میں (نماز جمعہ تبریز کے خطبات کا مجموعہ).

شہادت

19 مئی سنہ 2024ء کو جمہوری اسلامی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور سید محمد علی آل ہاشم کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ صدر اور ان کے باقی رفقاء ایک ڈیم کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کرنے مشرقی آذربائیجان گئے تھے جہاں سے واپسی پر تبریز شہر کے ضلع “وَرزَقان” اور “جُلفا” کے درمیانی علاقے میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔اس حادثے میں سید آل ہاشم بھی جان بحق ہوگئے۔

 

سید ابراہیم رئیسی اور ان کے باقی رفقاء جن میں سید محمد علی آل ہاشم بھی شامل تھے، کی تشییع جنازہ 21 مئی 2024ء کو تبریز میں ہوئی۔

بشکریہ ویکی شیعہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55854