ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ 7 جون بروز جمعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔












