آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ایسوسی ایشن آف منبر حسینی سے جڑے حضرات علماء و خطباء منبر حسینی کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں منبر حسینی کی اہمیت اور خطباء کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی اور طول بقاء کے لئے دعا کی۔












