7

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے، ہسپتال منتقل

  • News cod : 5596
  • 13 دسامبر 2020 - 23:33
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے، ہسپتال منتقل
حوزہ ٹائمز|سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5596